ہیمامالنی نے اپنی 75 ویں سال گرہ دھوم دھام سے منائی ویڈیوز وائرل

سال گرہ کی تقریب میں فلمی ستاروں نے شرکت کی، گانے گائے اور رقص کیا

ہیما مالنی کی 75 ویں سال گرہ پر فلمی ستاروں نے شرکت کی، گانے گائے اور رقص کیا، فوٹو: انسٹاگرام

بالی کی ووڈ کی 'ڈریم گرل' ہیما مالنی نے اپنی 75 ویں سالگرہ پر شاندار تقریب رکھی جس میں معروف فلمی ستاروں کی شرکت نے جنم دن کی خوشی کو چار چاند لگا دیے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول ترین اداکارہ اور بالی ووڈ میں ڈریم گرل کے نام سے مشہور ہیما مالنی 75 سال کی ہوگئیں اور اس خاص دن کو انھوں نے بڑے شاندار طریقے سے منایا۔







View this post on Instagram


A post shared by Bhawana Somaaya (@bhawanasomaaya)




کئی دہائیوں تک فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والی ہیمامالنی کی 75 ویں سالگرہ پر سلمان خان، ودیا بالن، جیکی شیروف، ریکھا، رانی مکھرجی، ایوشمان کھرانہ، انوپم کھیر، مادھوری ڈکشٹ ، روینہ ٹنڈن، جیا بچن اور بہت سے دیگر مہمان گرامی شریک تھے۔









View this post on Instagram



A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)




ہیما مالنی اپنی بیٹیاں ایشا دیول اور اہانہ دیول بھی تقریب میں موجود تھی اور مہمانوں کی خاطر داری میں مصروف نظر آئیں۔ ہیما مالنی نے خصوصی طور پر تیار کردہ خوبصورت اور ذائقہ دار کیک کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا۔







View this post on Instagram


A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)



کیک ٹیبل پس منظر میں ڈریم گرل کی جشنِ سال گرہ کا تہنیتی پیغام لکھا تھا۔ ریکھا سمیت فلمی ستاروں نے گانے گائے، رقص کیا اور مبارک باد دی۔
Load Next Story