مینار پاکستان جلسے میں جانے والے جنت میں جائیں گے ن لیگی رہنما
چوہدری اسد الرحمان نے کمالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کارنر میٹنگ میں آنے والوں کو بھی جنتی قرار دے دیا
(ن) لیگ کے رہنما چوہدری اسد الرحمان نے نواز شریف کے استقبال کے لیے مینار پاکستان آنے والوں اور کارنر میٹنگ میں شریک افراد کو جنت میں جانے کی بشارت دے دی، ان کی کارکنوں سے خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے این اے 954 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال کے لیے مینار پاکستان جانے والوں کی فہرست فرشتے مرتب کریں گے، جو لوگ کمالیہ کی میٹنگ میں موجود ہیں وہ بھی جنتی ہیں اور جو لوگ مینار پاکستان جلسے میں جائیں گے انہیں سرٹیفکیٹ دیتا ہوں وہ لوگ بغیر حساب کے جنت میں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی موجودگی میں بھی ایک بار کہا تھا کہ اللہ نے فرشتوں کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ فہرستیں بنائیں، نواز شریف کی موجودگی میں یہ بھی کہا تھا کہ یہاں آنے والے بغیر حساب کے جنت میں جائیں گے۔
واضح رہے کہ اسد الرحمن کمالیہ سے (ن) لیگ کے قومی اسمبلی کے سابق رکن اور آئندہ انتخابات میں امیدوار بھی ہیں، وہ سابق جج خلیل الرحمن رمدے کے بھائی ہیں۔ قبل ازیں ایک لیگی رہنما کی جانب سے کارکنوں کو بائیک دینے کی پیشکش کی گئی تھی جبکہ کئی رہنماؤں کی جانب سے کارکنوں کی خاطر تواضع کے لیے بریانی کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔