بیلجیئم میں سویڈن کے 2 شہریوں کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا گیا

قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی پر سویڈن کیخلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے


ویب ڈیسک October 17, 2023
قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی پر سویڈن کیخلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے، فوٹو: فائل

بیلجیئم کے دارالحکومت میں فائرنگ کے ایک واقعے میں سویڈن کے 2 شہری ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نارنجی رنگ کی جیکٹ پہنا موٹر سائیکل سوار مسلح شخص خود کار رائفل سے سویڈن کے دو شہریوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

بیلجیئم کی پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے اور اب تک قتل کے محرکات کا اندازہ نہیں لگا سکی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزم کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ سویڈن میں بار بار قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر مسلم ممالک میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور سویڈن کی سیکیورٹی فورسز بھی دیگر ممالک میں مقیم اپنے شہریوں پر حملوں کے خدشے کا اظہار کرچکی ہیں۔

ادھر اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری میں خواتین اور بچوں کی شہادتوں پر بھی دنیا بھر میں اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کے خلاف غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ ان ممالک میں سویڈن بھی شامل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں