محکمہ داخلہ پنجاب نے فیکٹری میں لگنے والی آگ کی انکوائری رپورٹ پیش کردی

سول ڈیفنس میں ڈسٹرکٹ آفیسر کے اہم عہدے پرجونئیر افسرکو تعنیات کیا گیا ہے اور کرپشن بھی عروج پر ہے۔


ویب ڈیسک September 18, 2012
سول ڈیفنس میں ڈسٹرکٹ آفیسر کے اہم عہدے پرجونئیر افسرکو تعنیات کیا گیا ہے اور کرپشن بھی عروج پر ہے, فوٹو: فائل

UMERKOT: محکمہ داخلہ پنجاب نےانکوائری رپورٹ میں بند روڈ پرفیکٹری میں لگنے والی آگ کا ذمے دارمحکمہ سو ل ڈیفنس کو قرار دے دیا۔

انکوائری رپورٹ کہ مطابق پنجاب حکومت نے18 مئی 2005 کو پابندی لگائی تھی کہ سول ڈیفنس کا عملہ کسی بھی فیکٹری میں جاکر آگ بجھانے کے آلات سمیت دیگر خفاظتی اقدامات کا جائزہ نہیں لے سکتا، مگر18 فروری 2012 کویہ پابندی ختم کردی گئی، اس کے باوجود سول ڈیفنس کے26 انسپکٹرزمیں سےکسی نے بھی فیکٹریوں کی انسپکیشن نہیں کی، رپورٹ کے مطابق سول ڈیفنس میں ڈسٹرکٹ آفیسر کے اہم عہدے پرجونئیر افسرکو تعنیات کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کرپشن بھی عروج پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں