عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور اداکار علی ظفر 34 برس کے ہو گئے

علی ظفر بھارت کی داداصاحب پھالکے اکیڈمی سے ملنے والا ایوارڈ حاصل کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔


ویب ڈیسک May 18, 2014
علی ظفر اداکاری اور گلوکاری کےعلاوہ ۔ماڈلنگ اور پینٹنگ بھی کرتے ہیں۔ فوٹو: فائل

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر آج 34 برس کے ہو گئے۔

1980 کو آج ہی کے دن لاہور میں پیدا ہونے والے علی ظفر نے پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ تدریس سے وابستہ محمد ظفر اللہ اور کنول امین کے گھر آنکھ کھولی۔ پاکستان کے اس ہمہ جہت فنکار کی جدوجہد اور اپنی علیحدہ شناخت بنانے کا سفر خاصا طویل ہے۔ اپنے فنی کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا جس کے بعد انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ انہوں نے ثمینہ پیرزادہ کی فلم شرارت کی موسیقی ترتیب دینے کے علاوہ اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔ اسی سال ان کا سولو البم ''چھنو'' ریلیز ہوا جس نے دیکھتے ہیں دیکھتے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

بالی ووڈ میں علی ظفر کی انٹری فلم ''تیرے بن لادن'' سے ہوئی جس کے بعد انہوں نے'' لو کا دی اینڈ'' میں مہمان اداکار کی حیثیت سے کام کیا ۔ ''میرے برادر کی دلہن'' میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے وہ سپر اسٹار آف ٹومارو کے مستحق قرار پائے۔ بالی ووڈ میں کامیابیوں کی راہ ہموار ہونے کے بعد لندن پیرس نیویارک، چشمِ بد دور اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی ٹوٹل سیاپا علی ظفر کی کامیابیوں کے اہم سنگِ میل ہیں۔

موسیقی اور گلوکاری کے شعبے میں فنی خدمات کے عوض بھی علی ظفر کو متعدد ایوارڈز مل چکے ہیں۔ ان میں سب سے اہم بھارت کی داداصاحب پھالکے اکیڈمی سے ملنے والا ایوارڈ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں