مانسہرہ طالبہ زیادتی کیس کے تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک دن کی توسیع

تینوں ملزمان کو پیر کے روز ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔


ویب ڈیسک May 18, 2014
تینوں ملزمان نے گاڑی میں طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ فوٹو: فائل

مقامی عدالت نے طالبہ زیادتی کیس کے تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک دن کی توسیع کردی پیر کو تینوں ملزمان کو ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مانسہرہ پولیس نے بارہویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان قاری نصیر، فیضان اور حسین کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشنل میجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا، اس موقع پر تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ بھی داخل کرائی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز 12ویں جماعت کی طالبہ کو ساتھی طالبہ جھانسا دے کر اوباش نوجوانوں کے ساتھ لے گئی تھی۔ ملزمان نے گاڑی میں طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کردی گئیں ہیں۔ جس کے بعد انہیں کل انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کی جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں