لوڈشیڈنگ اور گرمی کے ستائے لوگوں نے چھٹی کے روز تفریحی مقامات کا رخ کرلیا

پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں 8 سے 12 گھنٹے جبکہ بلوچستان میں 19 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

گرمی سے بچنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد چھٹی کے روز نہروں، جھیلوں اور ساحل سمندر کا رخ کرتی ہے۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے جان چھڑانے کے لئے عوام کی بڑی تعداد نے چھٹی کے روز تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔


نیشنل ڈسٹریبیوشن اینڈ ڈسپیج کمپنی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار11ہزار200میگاواٹ اورطلب 13ہزار300میگاواٹ ہے، اس طرح بجلی کی طلب اور رسد کے درمیان فرق 2ہزار 100 میگا واٹ پر برقرار ہے۔ ہائیڈل ذرائع سے 4ہزار260میگاواٹ ، تھرمل ذرائع سے 1ہزار480 میگاواٹ اورآئی پی پیز کی جانب سے قومی گرڈ کو 5ہزار460میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ اوچ سبی ٹرانسمیشن لائن کے2ٹاورز دھماکا خیز مواد سے اڑا ئے جانے کے باعث سسٹم کو385میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوش گوار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا کے شہری علاقوں میں 6سے 8 جبکہ دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 17 اضلاع میں بجلی کی فراہمی دن بھر میں صرف 3سے 5 گھنٹے ہی بجلی کی فراہمی ہورہی ہے۔ گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے لوگوں نے ذہنی کوفت سے نجات کے لئے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔
Load Next Story