وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا صوبے میں 5 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان

پنجاب میں 360رمضان بازار اور 334 فیئرپرائس شاپس قائم کی جائیں گی،اس کےعلاوہ سحروافطار میں2ہزاردسترخوان لگائے جائیں گے


ویب ڈیسک May 18, 2014
رمضان بازاروں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے موثر میکنیزم تیار کیا جائے، شہباز شرہف فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبے میں 5 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں رمضان المبارک کے دوران صوبے کے عوام کو اشیائے خور و نوش میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں صوبے کے عوام کے لئے 5 ارب روپے کی خصوصی پیکیج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 360رمضان بازار اور 334 فیئرپرائس شاپس قائم کی جائیں گی، صوبے کے تمام ماڈل بازار ، سہولت بازار ، جمعہ اور اتوار بازار بھی رمضان بازار میں تبدیل ہو جائیں گے۔ ان رمضان بازاروں میں یوٹیلٹی اسٹورز کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے، عوام کو رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں سستا آٹا فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ صوبے بھر میں سحری اور افطاری کے اوقات میں 2 ہزار دستر خوان لگائے جائیں۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ناجائز منافع خوری کے تدارک کے لئے خصوصی انتطامات کئے جائیں جبکہ رمضان بازاروں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے موثر میکنیزم تیار کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |