سری لنکا نے دنوشکا گوناتھلاکا پر عائد تمام پابندیاں ختم کردیں
11 ماہ تک آسٹریلیا میں کیس لڑنے کے بعد گوناتھلاکا بے قصور قرار
سری لنکا نے ریپ کیس سے نجات پانے والے دنوشکا گوناتھلاکا پر عائد تمام پابندیاں ختم کر دیں، وہ اب کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے اور نیشنل ڈیوٹی کیلیے بھی اہل ہوں گے۔
گزشتہ برس آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران گوناتھلاکا پر ایک خاتون نے ریپ کا الزام عائد کیا، جس کی وجہ سے انھیں وہیں حراست میں لے لیا گیا تھا، بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے بھی ان پر پابندی عائد کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: دنوشکا گوناتلکے کو عدالت نے ریپ الزامات سے بری کردیا
11 ماہ تک آسٹریلیا میں کیس لڑنے کے بعد گوناتھلاکا بے قصور قرار پائے، ان کی 3 اکتوبر کو وطن واپسی ہوچکی اور اب ڈسپلنری کمیٹی کی سفارش پر بورڈ نے ان پر کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پابندی اٹھا دی، ساتھ ان پر واضح کیا ہے کہ مستقبل میں اپنے کسی عمل سے ملک کا نام بدنام نہ کریں۔