ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا خون کافی نہیں تھا شوبز ستاروں کا اسرائیل سے سوال

گزشتہ شب غزہ شہر کے الاہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی قوج کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے


ویب ڈیسک October 18, 2023
اسرائیل کا غزہ کے اسپتال پر حملہ، پاکستانی شخصیات کا گہرے دُکھ کا اظہار: فوٹو ویب ڈیسک

پاکستانی شوبز ستاروں نے اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ میں قائم الاہلی اسپتال پر فضائی حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ شب (17 اکتوبر کو) غزہ شہر کے الاہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی قوج کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ میں قائم اسپتال اسرائیل کے راکٹ حملے کے بعد ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے جبکہ اطراف میں شدید آگ بھی لگی ہوئی ہے، وزارت صحت کے مطابق اسپتال زخمی اور بیمار مریضوں سے پہلے ہی بھرا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کیجانب سے قتل کی دھمکیاں؛ امریکی ماڈل جیجی حدید کا فون نمبر تبدیل

اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے جس پر پاکستانی شوبز ستاروں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیے ہیں۔

معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ 'فوری طور پر سیز فائر کا مطالبہ کیا اور غزہ میں انسانی امداد فراہم کرنے کی اجازت کے لیے درخواست کی'۔



عثمان خالد بٹ نے سوال کیا کہ 'کیا ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا خون کافی نہیں تھا؟'

اُنہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'برائے مہربانی غزہ کے لوگوں کے لیے اپنی آواز بلند کریں'۔

اُشنا شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں سوال کیا کہ 'ہم کس چیز کا بائیکاٹ کریں؟ ہم کہاں ہڑتال کریں؟ ہم کیا کریں؟ کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ میں کیا کروں؟ اور کہاں سے شروع کروں؟'



اداکارہ نے اپنی بےبسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'فی الحال! میں صرف اپنے رب سے فلسطین کے لیے دُعا کرسکتی ہوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے معصوم فلسطینی عوام کی آواز بن سکتی ہوں'۔

مزید پڑھیں: 'مجھے خون کا پیسہ نہیں چاہیے'؛ امریکی میک اپ آرٹسٹ کا اسرائیلی خاتون کو جواب

ارمینہ خان نے کہا کہ 'میں اب مزید ٹوئٹر (ایکس) کا استعمال نہیں کرسکتی کیونکہ میں غزہ کے اسپتالوں میں بچوں کے جسم کے اعضاء بکھرے ہوئے نہیں دیکھ سکتی'۔

https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1714344266967715905

اداکارہ نے مزید کہا کہ 'غزہ کے اسپتال پر اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 500 افراد شہید ہوگئے ہیں، انا للہ و انا الیہ راجعون'۔

واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسپتال پر ہونے والے حملے میں کم از کم 500 افراد شہید ہوئے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول میں موجود پناہ گزینوں کو بھی نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: 'اَن فالو کرنے کا وقت آگیا': عاطف اسلم کو فلسطین کی حمایت پر بھارتی تنقید کا سامنا

فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ کے الاحلی اسپتال پر فضائی حملے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ غزہ میں حماس حکومت کے میڈیا آفس نے اسپتال پر حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں