آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز سے منشیات اسمگلنگ کا انکشاف

مختلف شہروں سے11افراد گرفتار، اے این ایف نے منشیات کے33پارسل قبضے میں لیے

مختلف شہروں سے 11 افراد گرفتار، اے این ایف نے منشیات کے33پارسل قبضے میں لیے (فوٹو: فائل)

آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز سے منشیات اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے11 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تحقیقات میں مزید ملزمان کی شناخت بھی ہوئی ہے، گروہ سے منسلک افراد کا تعلق چاروں صوبوں سے ہے۔


یہ بھی پڑھیں: آن لائن کاروباری کمپنیاں کروڑوں روپے لیکر فرار

ترجمان نے بتایا کہ اے این ایف نے 33 پارسل قبضے میں لے کر 53.7 کلو چرس قبضے میں لی جب کہ کارروائی میں1.6 کلو آئس اور 1.2 کلو افیون بھی برآمد کی گئی۔
Load Next Story