راولپنڈی 3سالہ بھانجے کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کرنیوالا شخص گرفتار

ملزم نے اپنی بہن کو بھی شدید زخمی کیا جو اسپتال میں زیر علاج ہے


ویب ڈیسک October 18, 2023
فوٹو : گوجر خان پولیس

گوجرخان پولیس نے 3 سالہ بھانجے کو کلہاڑیوں سے قتل کرنے اور بہن کو زخمی کرنے والے سفاک ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرلیا.

پولیس ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز سفاک ملزم محمد عقاب نے گھریلو تنازعے پر 3 سالہ بھانجے صائم کو بے دردی سے کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا تھا، ملزم نے اپنی بہن کو بھی کلہاڑی مار کر شدید زخمی کیا تھا جس کو اسپتال میں انتہائی تشویشناک حالت میں رکھا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد پولیس کو موصول ہوئے جس کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں