ملالہ بھی غزہ اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے خوفزدہ پرزور مذمت

ملالہ کا فلسطینیوں کے لیے تین لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

ملالہ کا فلسطینیوں کے لیے تین لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں الاھلی ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں ملالہ نے کہا کہ میں غزہ میں الاھلی ہسپتال پر بمباری دیکھ کر خوفزدہ ہوں اور اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 فلسطینی شہید


ملالہ نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کی اجازت دے اور جنگ بندی کی جائے۔

اس موقع پر ملالہ نے فلسطینیوں کےلیے 3 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ سے متاثرہ فلسطینی لوگوں کی مدد کرنے والے تین فلاحی اداروں کو 3 لاکھ ڈالر بھی فراہم کر رہی ہیں۔

Load Next Story