خدیجہ شاہ کی جناح ہاؤس حملے سمیت 2 مقدمات میں ضمانت منظور

عدالت نے دیگر 6 ملزمان کی بھی ضمانتیں منظور کیں

عدالت نے دیگر 6 ملزمان کی بھی ضمانتیں منظور کیں

لاہور ہائیکورٹ نے معروف ڈیزائنر اور ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ مقدمہ میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں.

ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم اور اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے تحریک انصاف کی ورکر معروف ڈیزائنر خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا.


بینچ نے خدیجہ شاہ کی جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ مقدمہ میں ضمانت منظور کی۔

عدالت نے مزید 6 ملزمان کی بھی ضمانتیں منظور کیں جبکہ نامزد ملزم سفیان کی ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی.

فیصلہ سنائے جانے کے وقت خدیجہ شاہ کے خاوند ، والدہ بہن سمیت دیگر رشتہ دار بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے. عدالتی فیصلے کے بعد خدیجہ شاہ کے خاوند کا کہنا تھا اللہ کا شکر ہے انہیں انصاف مل گیا۔
Load Next Story