ورلڈکپ جنوبی افریقہ کو انکے سابق 3 کھلاڑیوں نے ہی ہرایا
نیدرلینڈز کی پلئینگ الیون میں شامل تین افریقی کھلاڑی کون تھے
آئی سی سی ورلڈکپ میں کل نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو اَپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تو میگا ایونٹ میں دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بھی بجادی ہے۔
گزشتہ روز کھیلے گئے مقابلے میں کہا جاسکتا ہے کہ جنوبی افریقہ کا مقابلہ اپنے ہی تین سابق کھلاڑیوں سے تھا، جنہوں نے ماضی میں انٹرنیشنل سطح پر پروٹیز کی نمائندگی کی تاہم الگ الگ وجوہات کی بنا پر وہ ملک چھوڑ آئے اور نیدرلینڈز کی ٹیم کو جوائن کرلیا اور آج میگا ایونٹ میں اپنی سابقہ ٹیم کیخلاف ریکارڈ جیت دلوانے میں اہم کردار نبھایا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ، نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو ہرادیا
اِن کھلاڑیوں کی فہرست میں تین نام شامل ہیں، جنہوں نے کل جنوبی افریقہ کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا اور وہ تینوں نیدرلینڈز کی پلئینگ الیون کا بھی حصہ بنے۔
روئیلوف وین ڈیر مروے
آل راؤنڈ کرکٹر 31 دسمبر 1984 میں جوہانسبرگ میں پیدا ہوئے، سال 2006-07 میں لسٹ اے کرکٹ میں ڈیبیو کیا جبکہ 2009ء اور 2011ء کے درمیان جنوبی افریقہ کیلئے ایک روزہ بین الاقوامی اور ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی۔
سال 2015 میں انہوں نے نیدرلینڈز منتقل ہونے کا فیصلہ کیا اور ڈچ پاسپورٹ حاصل کیا، اسی سال آئی سی سی ورلڈ ٹی20 کوالیفائر کیلئے ڈچ ٹیم کے اسکواڈ میں منتخب ہوئے۔
کولن ایکرمین
آف اسپنر 4 اپریل 1991 میں کیپ ٹاؤن میں پیدا ہوئے، اوٹینیکا پرائمری اسکول اور پورٹ الزبتھ کے گرے ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی اور سال 2010 میں انڈر19 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کے نائب کپتان بنے۔
2017 میں انگلش کاؤنٹی کلب لیسٹر شائر کیلئے منتخب ہوئے اور مئی 2017 میں، انہیں کرکٹ جنوبی افریقہ کے سالانہ ایوارڈز میں ڈومیسٹک پلیئرز پلیئر آف دی سیزن قرار دیا گیا، بعدازاں کرکٹر نیدرلینڈز منتقل ہوگئے اور اکتوبر 2019 میں ہالینڈ کیلئے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا۔
انہوں نے نیدلینڈز کیلئے ون ڈے ڈیبیو 26 نومبر 2021ء کو جنوبی افریقہ کے خلاف کیا۔
سائبرینڈ اینجلبرچٹ
دائیں ہاتھ کے بلےباز 15 ستمبر 1988 کو جوہانسبرگ میں پیدا ہوئے، انہوں نے اکتوبر 2007 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اور 2008 میں ملائیشیا میں ہونے والے انڈر19 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی۔ بعدازاں کلب کرکٹ کھیلنے کیلئے نیدرلینڈ منتقل ہوگئے۔
انہوں نے 2023 میں ورلڈکپ کے دوران 9 اکتوبر کو حیدرآباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا۔
بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ میں نیدلینڈز نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر تہلکہ مچادیا ہے، ایک روز قبل افغانستان نے دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو ہرا کر میگا ایونٹ کا پہلا اَپ سیٹ کیا تھا۔
واضح رہے کہ نیدرلینڈز کی ٹیم سال 2021 کے ٹی20 ورلڈکپ میں بھی پروٹیز کو شکست دیکر پہلے بھی حیران کرچکی ہے۔