فرانسیکے بعد دیگرے 6 ہوائی اڈے حملے کی دھمکی کے بعد خالی کرالیے گئے

دھمکیاں ای میل پر موصول ہوئیں جب کہ ایک ہوائی اڈّے سے مشکوک بیگ بھی ملا


ویب ڈیسک October 18, 2023
فرانس کو دھمکیاں ای میل پر موصول ہوئیں جب کہ ایک ہوائی اڈّے سے مشکوک بیگ بھی ملا, فوٹو: فائل

فرانس میں لی لی، لیون، نانٹیس، نائس، ٹولوز اور پیرس کے قریب بیواس ہوائی اڈّوں کو حملے کی دھمکی کے بعد خالی کرالیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے 6 ہوائی اڈّوں کو حملے کی دھمکیاں ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھیں جس پر حکام نے ہوائی اڈّے خالی کروا کر بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیک بھی کروایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی خطرے سے محفوظ رہنے اور شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لیے مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔ اس موقع پر کسی قسم کا رسک نہیں لے سکتے۔

حکام نے بتایا کہ کسی ایئرپورٹ سے کوئی خطرناک مواد نہیں ملا۔ ایک مشکوک بیگ ملا جو خالی تھا۔ تمام ہوائی اڈّوں کو کلیئرنس کے بعد پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔ صورت حال معمول پر ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے خلاف اور داعش سے ہمدردی رکھنے والے ایک حملہ آور نے راہ چلتے ایک استاد پر چاقو سے حملہ کیا تھا جب کہ ملک کے کچھ حصوں میں بم دھماکوں کی دھمکیاں بھی ملی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں