روہت شرما نے بلے بازی کے بعد بولنگ بھی شروع کردی ویڈیو وائرل

روہت شرما نے نیٹ پریکٹس کے دوران اپنی بولنگ سے بھارتی بلے بازوں کو پریشان کیا


ویب ڈیسک October 18, 2023
فوٹو ٹویٹر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بلے بازی کے بعد اب بولنگ بھی شروع کردی ہے۔

انٹرنیٹ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں روہت شرما کو بلے بازی کے بجائے بولنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

روہت شرما نے پریکٹس کے دوران اسپن بولنگ کی اور وہ اپنی گھومتی گیندوں سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں کو پریشان بھی کرتے رہے۔


بولنگ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شائقین کرکٹ نے نہ صرف حیرانی کا اظہار کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ اب روہت کو بلے بازی کے ساتھ بولنگ کے میدان میں بھی اترنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔