بھارت اور بنگلا دیش کے میچ پر سحر شنواری کا انوکھا اعلان
دونوں ٹیمیں کل پونے میں مدمقابل آئیں گی
کرکٹ ورلڈ کپ کا جادو شائقین کرکٹ کے سر پر چڑھا ہوا ہے اور لوگ میچز کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔
ایسے میں پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوینسر سحر شنواری نے انوکھا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
سحر شنواری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ '' انشاء اللہ میرے بنگالی بندو اگلے میچ میں اُن سے بدلہ لیں گے۔ اگر بنگلہ دیش کی ٹیم انڈیا کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو میں بنگالی لڑکے کے ساتھ فش ڈنر ڈیٹ کیلئے ڈھاکہ جاؤں گی''۔
سحر خان نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ صرف بنگلہ دیش کی ٹیم ہی بھارت کو سبق سکھا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ سحر شنواری سوشل میڈیا پر اپنی اداکاری اور لپسنگ ویڈیوز کی وجہ سے مقبول ہیں جو اکثر ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر شیئر کی جاتی ہیں، انسٹاگرام پر ان کے 31 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ: بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی
یاد رہے کہ بھارت نے 14 اکتوبر کو پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔
بھارت اور بنگلا دیش رواں ٹورنامنٹ میں اب تک اپنے تین، تین میچز کھیل چکے ہیں۔ بھارت تینوں میں ناقابل شکست رہا ہے جبکہ بنگلا دیش کو دو میں شکست اور ایک میں فتح ملی ہے۔
انگلینڈ اور نیوی لینڈ کیخلاف میچز میں بنگلا دیش ہار گیا تھا جبکہ افغانستان کیخلاف اُسے 6 وکٹوں سے کامیابی ملی تھی۔
بھارت اور بنگلا دیش کل 19 اکتوبر کو سہ پہر 1:30 بجے پونے میں مدمقابل آئیں گے۔