پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
کانسٹیبل نعیم کو دوست آصف کے ساتھ موٹر سائیکل پر نشانہ بنایا گیا، دوست زخمی حالت میں اسپتال منتقل
خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقے متھرا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل نعیم سفید کپڑوں میں اپنے دوست آصف کیساتھ پیر بالا چوک سے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر غم خادی روڈ پہنچے تو نامعلوم ملزمان نے اُن پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے کانسٹیبل نعیم سینہ اور ہاتھوں میں گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوست آصف فائرنگ سے زخمی ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق شہید کانسٹیبل نعیم تھانہ ریگی میں تعینات تھا۔
اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی، ایس پی ورسک محمد ارشد اور دیگر پولیس افسران بھاری نفری کے ہمرا موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کر کے ملزمان کا سراغ لگانے اور ان کی گرفتاری کلیئے خصو صی ٹیم تشکیل دے دی ۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔