سلامتی کونسل اجلاس میں امریکا کی ہٹ دھرمی غزہ سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
برازیل کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی 12 ممالک نے حمایت کی، روس اور برطانیہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ تنازع روکنے اور انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانے کی قرار داد کو امریکا نے ویٹو کردیا۔
جینیوا میں اسرائیل کے عزہ کے اسپتال پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا، جس میں برازیل نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانے کیلیے تنازع روکنے سے متعلق قرار داد پیش کی۔
مزید پڑھیں: او آئی سی نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کو منظم ریاستی دہشتگردی قرار دیدیا
برازیل کی جانب سے پیش کیے گئے تحریری مسودے پر دو بار ووٹنگ میں تاخیر ہوئی جس کے بعد 12 ارکان نے اس کے حق میں ووٹ دیا جب کہ روس اور برطانیہ نے اس میں حصہ نہیں لیا اور امریکا نے قرارداد کو اپنا صوابدیدی حق استعمال کرتے ہوئے ویٹو کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے مصر کے راستے غزہ تک امداد کی ترسیل کی اجازت دے دی
قبل ازیں سعودی عرب کی دعوت پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اہم اجلاس ہوا جس میں اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسے بھی پڑھیں: اسرائیلی بمباری میں ہر 15 منٹ میں1 بچہ شہید ہو رہا ہے؛ رپورٹ
اجلاس میں اسرائیل کی غزہ کے اسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی گئی اور اسے منظم ریاستی دہشتگردی اور جنگی جرم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ جنگی جرائم میں ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہیے۔
اسے بھی پڑھیں: چوری اُس پر سینہ زوری؛ اسرائیل نے اسپتال میں حملے کا ذمہ دار اسلامی جہاد کو ٹھہرا دیا
واضح رہے کہ ایک روز قبل اسرائیلی فورسز نے غزہ کے اسپتال پر راکٹ داغا تھا جس کے نتیجے میں کم سے کم 500 افراد شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ؛ جوبائیڈن نے اسپتال حملے میں اسرائیل کو کلین چٹ دیدی
گزشتہ 10 روز سے جاری تنازع میں شہید ہونے والی فلسطینیوں کی تعداد 3500 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہزاروں زخمی بھی ہیں۔