کراچی میں ڈاکوؤں نے تین بہنوں کے اکلوتے بھائی اور بائیکیا رائیڈر کو قتل کردیا
مقتول کی شناخت 23 سالہ محمد سعد خان ولد انیس اجمل خان کے نام سے ہوئی
شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر تین بہنوں کے اکلوتے بھائی اور بائیکیا رائیڈر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر نعمان ایونیو کے قریب موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ ریسکیو عملہ نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ گھر پر اطلاع ملنے کے بعد مقتول کے اہلخانہ و رشتے دار بھی اسپتال پہنچ گئے۔
ایس ایچ او راجہ طارق نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 23 سالہ محمد سعد خان ولد انیس اجمل خان کے نام سے ہوئی جو نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی ون کا رہائشی تھا، ابتدئی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان مقتول کی موٹرسائیکل چھین رہےتھے جس پر اُس نے مزاحمت کی تو ملزمان نے گولی مارکر قتل کردیا۔
مقتول کے پاس موبائل فون موجود تھا جو کہ پولیس کو نہیں ملا، جس پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کو جائے وقوع سے تیس بور پستول کا ایک خول ملا ہے، مقتول کے ایک رشتے دار نے اسپتال میں بتایا کہ سعد انیس خان طالب علم تھا اور بائیکیا بھی چلاتا تھا ماموں کے ساتھ بھی فیکٹری میں آوٹ ڈور کا کام کرتا تھا تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا کچھ عرصے بعد مقتول اور اسکی بہن کی شادی ہونے والی تھی۔
واضح رہے کہ رواں سال میں اب تک ڈکیتوں کی فائرنگ سے 111 شہری قتل جبکہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب سچل کے علاقے سپر ہائی وے الاصف اسکوائر کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے 50سالہ جاوید خان کو زخمی کردیا جس کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او نور محمد شیخ نے بتایاکہ واقعہ نامعلوم سمت کی گولی پیش آیا ہے۔
باغ کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے 24سلہ عبدالرحمن کو زخمی کردیا جس کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے