ایندھن کی محدود دستیابی پی آئی اے کی 1 دن میں مزید 24 ملکی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ

17 اور اٹھارہ اکتوبر کو مجموعی طور پر 44 پروازیں منسوخ ہوئیں جس کی وجہ سے 6 ہزار مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

—فائل فوٹو

ایندھن کی محدود پیمانے پردستیابی کی وجہ سے بدھ کو پی آئی اے کی 24 ملکی وبین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق بدھ کو قومی ائیرلائن کے فضائی آپریشن کے دوران ملکی و غیرملکی 24 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 26 پروازیں ایندھن کی فراہمی کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئیں۔


پی آئی اے کی جانب سے پی ایس او کو بدھ کے روز 15 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق دوروز (17/18اکتوبر) کے دوران پی آئی اے کی 44 پروازیں منسوخی کا شکار ہوئیں،ان پروازوں کے ذریعے لگ بھگ مجموعی طور پر 6 ہزار مسافر فضائی سفرکے دوران متاثر ہوئے۔

پروازوں کی منسوخی کے باعث 4 ہزاربین الاقوامی جبکہ 2 ہزار اندرون ملک پروازوں کے مسافروں کو مشکلات کاسامنا رہا۔ پی آئی اے کی جانب سے حالیہ بحران کی وجہ سے متبادل حکمت عملی بنالی گئی،اب ان روٹس پرآپریٹ ہونے والی پروازوں کے لیےا یندھن لیاجائےگا، جومنافع بخش ہیں۔

ذرائع کے مطابق کاروبار کے لحاظ سے کم درجے والی پروازوں کو آپریٹ کرنے سے گریزکیا جائےگا جبکہ ترجیحی اورمنافع بخش پروازوں میں سعودی عرب، کینیڈا، ترکیہ اور گلف ممالک کے روٹس شامل ہیں۔
Load Next Story