شریفے کے فوائد
شریفہ ایک ایسا پھل ہے جو اپنے اندر صحت کا خزانہ لیے ہوئے ہے۔ شریفہ ہڈیوں کی کمزوری کو دور کرتا ہے
اس پھل کو کھانا اکثر لوگوں کو مشکل لگتا ہے مگر اس پھل کے بے شمار فوائد ہیں جن سے اکثر و بیشتر لوگ ناواقف ہوتے ہیں اور وہ پھل ہے شریفہ۔
شریفہ ایک ایسا پھل ہے جو اپنے اندر صحت کا خزانہ لیے ہوئے ہے۔ شریفہ ہڈیوں کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ اس سے کینسر کے مریضوں کے لیے ادوایات تیار کی جاتی ہے اس لیے شریفہ کینسر کے مریضوں کے لیے ایک ایسی نعمت ہے جیسے کھا کر وہ اپنے مرض سے جنگ لڑ سکتے ہیں۔ اس میں موجود بی کمپلیکس وٹامن، سوڈیم، پوٹیشیم اور فائبر مختلف بیماریوں جیسے ٹینشن، ڈپریشن، بلند فشار خون، دونوں قسم کی شوگر سے بچاؤ میں معاون کردار ادا کرتے ہیں۔
شریفہ میں آئرن موجود ہوتا ہے جو دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے ضروری ہوتا ہے اس لیے شریفہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بے حد فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ جگر کی بیماریوں کے بچاؤ کے ساتھ بھولنے کی بیماری سے بچاتا ہے اور حافظہ تیز کرتا ہے۔ اس میں موجود گودا جوڑوں کے درد کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔
قر آن مجید میں آتا ہے اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جٹھلاؤ گے۔ یہی حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ ہر نعمت کے اتنے فوائد ہیں کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ایک معمولی اور چھوٹا سا پھل انسان کی جسمانی، دماغی صحت کے لیے مفید ہونے کے ساتھ بیماریوں سے چھٹکارے کا بھی باعث ہے۔ اس سے صرف یہی بات سیکھی جاسکتی ہے کہ اللہ کا جتنا شکر کیا جائے اتنا کم ہے۔