مسلمان ہوکر فلسطین کیلئے کیوں نہیں بول رہی ثنا خان تنقید کا شکار
ثنا خان کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے
مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان کو اسرائیل فلسطین کشیدگی پر خاموش رہنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اُنہیں انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا۔
غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی بمباری اور ناکہ بندی کو آج 11 دن تک ہوگئے ہیں جس میں 3300 سے زائد فلسطینی شہید اور 1400 اسرائیلی مارے گئے جب کہ 10 لاکھ فلسطینیوں کو گھر بار چھوڑ کر جنوبی علاقے منتقل ہونا پڑا ہے۔
اسرائیل کی فلسطین پر دہشتگردی کے خلاف دُنیا بھر کے فنکار اپنی آواز بلند کررہے ہیں اور فوری طور پر غزہ میں جنگ بند کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: 'تم ملعون قوم سے ڈرتے ہو؟' ترک اداکار کا اسرائیلی دہشتگردی پر خاموش دُنیا سے سوال
پاکستان اور ترکیہ سمیت بھارت کے بھی کچھ اداکار ایسے ہیں جنہوں نے فلسطین کی حمایت کی ہے جن میں سونم کپور، سوارا بھاسکر اور گوہر خان شامل ہیں جبکہ سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اسرائیل کی جارحیت پر بالکل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
اب تک ثنا خان اور اُن کے شوہر مفتی انس کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی اُنہوں نے اسرائیل کی سفاکیت پر کوئی ردعمل دیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کیلئے افسوس کرنے والے منافق ہیں: سوارا بھاسکر
ایسے میں ثنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے ہر حاجت کے قبول ہونے کے لیے وظیفہ بتایا۔
ثنا خان نے فلسطین کا نام لیے بغیر کہا کہ اس وقت ہم سب کی ایک ہی حاجت ہے کہ اللہ ہمارے بہن بھائیوں کی حفاظت فرمائے، اُس حاجت کی قبولیت کے لیے یہ وظیفہ پڑھیں۔
سابقہ بھارتی اداکارہ کی یہ ویڈیو دیکھ کر صارفین شدید بھڑک اُٹھے، ایک صارف نے کہا کہ 'میں آپ کو اَن فالو کررہی ہوں، آپ جیسے مضبوط ایمان والے مسلمان بھی فلسطین کا نام لینے سے ڈرتے ہیں، آپ بزدل ہو، آپ کو بھارتیوں کی تنقید کا خوف ہے، آپ اپنی کلینک اور بچے کی تشہیر تو خوب کرواتی ہیں لیکن افسوس مسلمانوں کے لیے اپنی آواز نہیں اُٹھا سکتیں'۔
حیات خان نامی صارف نے کہا کہ 'میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن مجھے آپ سے یہ اُمید نہیں تھی، آپ نے فلسطین کا نام تک نہیں لیا کیونکہ اگر نام لیا تو آپ کا یوٹیوب چینل بند ہوجائے گا'۔
ایک اور صارف نے کہا کہ 'آپ کیسے دیندار لوگ ہو، وہاں اسرائیل نے فلسطینیوں کو تباہ و برباد کردیا ہے اور آپ لوگ، جو دیندار ہونے کا دعویٰ کرتے ہو، خاموش بیٹھے ہو، آپ کو صرف اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی فکر ہے، اللہ آپ کو ہدایت دے'۔
سوزین نامی صارف نے سوال کیا کہ 'فلسطین کا نام لینے سے ڈر لگتا ہے؟ اللہ کی عدالت میں آپ لوگوں کا احتساب ہو گا، وہاں بچے ذبح ہو رہے ہیں لیکن آپ سب اپنے فالوورز کے لیے فکر مند ہیں'۔
واضح رہے کہ غزہ کے الاحلی اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے میں 500 افراد کی شہادت کے بعد دنیا بھر میں شدید غم و غصہ ہے اور صیہونی فوج کے بھیانک و انسانیت سوز جنگی جرم کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: 'اندھی دُنیا کی بینائی واپس آگئی': بھارتی اداکارہ کا فلسطین کے حق میں بیان
مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں بدھ کو دوسرے روز بھی شدید احتجاج کیا گیا۔ لبنان، اردن، یمن، مصر، تیونس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ہزاروں افراد غزہ کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے جبکہ امریکہ اور بھارت اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں۔