ورلڈکپ 2 پاکستانی فیلڈرز ’’امپیکٹ لسٹ‘‘ میں شامل
بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے بھی دو دو کھلاڑی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ میں دو پاکستانی فیلڈرز کو امپیکٹ لسٹ میں شامل کرلیا۔
آئی سی سی کی جانب سے پاکستان، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کے 2،2 فیلڈرز کو امپیکٹ لسٹ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ انگلینڈ اور افغانستان کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست اور میزبان بھارت کی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ انکے ہم وطن ایشان کشن 10 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: امپائر کے چیلنج فیصلوں کی شرح بھی 'ٹی وی' پر دکھائی جائے، وارنر کا مطالبہ
پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان 15.13 اور اوپنر فخر زمان 13.1 رینٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی نے امپیکٹ فیلڈرز چنا ہے، دونوں بالترتیب پانچویں اور نویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
فیلڈنگ امپیکٹ؛ ریٹنگ پوائنٹس
ویرات کوہلی 22.30، جو روٹ 21.73، ڈیوڈ وارنر 21.32، ڈیون کونوے 15.54، شاداب خان 15.13، گلین میکسویل 15، رحمت شاہ 13.77، مچل سینٹنر 13.28، فخر زمان 13.01 اور ایشان کشن 13 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا
ٹورنامنٹ میں ابتک بھارت نے 14 کیچز تھامے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 10 رنز بچائے ہیں، بھارت نے ابتدائی 3 میچوں کے دوران میدان میں صرف دو کیچ چھوڑے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
ٹورنامنٹ کے میزبان اب تک ٹورنامنٹ کے ہر میچ میں اپنے بہترین فیلڈر کو 'گولڈ میڈل' دے رہے ہیں، کوہلی نے ایونٹ کے آغاز میں 5 بار کی ورلڈکپ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی شاندار فتح کے دوران یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
آل راؤنڈر شاردول ٹھاکر نے افغانستان کے خلاف میچ کے دوران باؤنڈری پر شاندار کیچ کرکے ایوارڈ وصول کیا تھا۔