گستخانہ فلم اوباما انتظامیہ کی خارجہ حکمت عملی کے لئے سنگین مسئلہ

ایک طرف جمہوریت کے فروغ کی حمایت اور دوسری طرف خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ سنگین مسلہ بن گیا ہے


ویب ڈیسک September 18, 2012
ایک طرف جمہوریت کے فروغ کی حمایت اور دوسری طرف خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ سنگین مسلہ بن گیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی

گستخانہ فلم کے خلاف مسلمان ممالک میں احتجاجی مظاہرے اوباما انتظامیہ کی خارجہ حکمت عملی کے لئے سنگین مسئلہ بن گئے ہیں۔

انٹرنیشنل ہیرالڈ ٹریبیون کے مطابق اقتدار میں آنے کے بعد امریکی صدر بارک اوباما نے عہد کیا تھا کہ وہ اسلامی دنیا کے ساتھ امریکا کے تعلقات کو نئے خطوط پر استوار کریں گے، مگر اوباما انتظامیہ کے لیے ایک طرف جمہوریت کے فروغ کی حمایت اور دوسری طرف خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ سنگین مسلہ بن گیا ہے، اخبار کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے صدارتی انتخابات قریب آرہے ہیں ان کے ووٹروں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں