ورلڈکپ آکاش چوپڑا نے ٹاپ فور ٹیموں سے ’پاکستان‘ کو باہر نکال دیا

سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل


ویب ڈیسک October 19, 2023
سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل (فوٹو: ایکسپریس ویب)

روایتی حریف کے خلاف بدترین شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے ورلڈکپ 2023 کیلئے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے پاکستان کو باہر کردیا۔

بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے اگست میں اپنی ٹاپ فور ٹیموں میں پاکستان کو شامل کیا تھا تاہم اب ٹورنامنٹ کے دوران انہوں نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے گرین شرٹس کو نکال دیا ہے۔

سابق کرکٹر نے ورلڈکپ 2023 کیلئے اپنی ٹاپ فور ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ میں کسی ایک ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ شاہین کیا خاص کرسکتا ہے؟ وسیم اکرم حمایت میں آگئے

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان میں سے کوئی بھی سیمی فائنل نہیں کھیلتی تو میرے لیے حیرانی ہوگی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ 2 پاکستانی فیلڈرز ''امپیکٹ لسٹ'' میں شامل

دوسری جانب ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ابتک 3 میچز کھیل رکھے ہیں، 2 میچز میں گرین شرٹس کا میابی نصیب ہوئی جبکہ روایتی حریف کے ہاتھوں بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

بابر الیون ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 20 اکتوبر کو پانچ بار کی عالمی چیمپئین آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں