8 سالہ بچی پر جنسی تشدد اور قتل  کرکے جلانے کے مجرم کو 3 بار سزائے موت

ملزم پر جنسی تشدد، قتل اور لاش جلا کر قبرستان میں پھینکنے کا جرم ثابت، عدالت نے 10 لاکھ جرمانے کا حکم بھی جاری کردیا


ویب ڈیسک October 19, 2023
ملزم آصف رضا عرف ملنگ نے 8 سالہ بچی کو جنسی تشدد کے بعد قتل کردیا تھا (فوٹو: فائل)

عدالت نے 8 سالہ بچی پر جنسی تشدد اور قتل کرکے جلانے کے مجرم کو 3 بار سزائے موت اور جرمانے کا حکم دے دیا۔

چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جج حنا مہوش کے روبرو 8 سالہ بچی پر جنسی تشدد کے بعد قتل کرنے اور جلانے کے مقدمے میں نامزد ملزم کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے ملزم کو 3 بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

پولیس کے مطابق ملزم آصف رضا عرف ملنگ نے 8 سالہ بچی کو جنسی تشدد کے بعد قتل کردیا تھا۔ ملزم نے بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش جلا دی تھی اور جلی ہوئی لاش قبرستان میں پھینک دی تھی۔ملزم کے خلاف تھانہ بڈھ بیر میں 302,364 اور 376 سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروایا گیا ہے۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے کے بعد ملزم کو 3 بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

واضح رہے کہ واقعہ 18 نومبر 2020ء کو پیش آیا تھا، جس کے خلاف علاقے کے عوام نے کئی روز تک کوہاٹ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں