بنگلادیش کیخلاف میچ تیز رفتار گاڑی چلانے پر روہت کے 3 چالان ہوگئے

خطرناک ڈرائیونگ پر محکمہ ٹریفک کے اہلکار کی بھارتی کپتان کو ٹیم بس میں سفر کی ہدایت


ویب ڈیسک October 19, 2023
خطرناک ڈرائیونگ پر محکمہ ٹریفک کے اہلکار کی بھارتی کپتان کو ٹیم بس میں سفر کی ہدایت (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ممبئی ایکسپریس وے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 3 چالان ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کپتان کو ٹریفک پولیس نے تیز رفتاری کے باعث ممبئی پونے ہائی ووے پر 3 چالان کیے، روہت شرما بنگلادیش کے خلاف میچ کیلئے پونے جارہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق روہت شرما لیمبوروگینی 200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے گاڑی چلارہے تھے، جس کے نیتجے میں انہیں جرمانے کیے گئے۔

مزید پڑھیں: روہت شرما نے بلے بازی کے بعد بولنگ بھی شروع کردی، ویڈیو وائرل

محکمہ ٹریفک کے ایک رکن نے ورلڈکپ کے دوران بھارتی کپتان کی مصروف شاہراہ پر خطرناک ڈرائیونگ پر تشویش کا اظہار کیا اور سفارش کی کہ وہ ٹیم بس میں سفر کریں۔

واضح رہے کہ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان آج ورلڈکپ کا 17واں میچ کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: رشبھ پنت کی بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت مشکوک

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر رشبھ پنت خوفناک ٹریف حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور 8 ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں۔ وکٹ کیپر کو ماتھے اور کمر پر شدید چوٹیں آئیں تھی جبکہ دائیں گھٹنے کے ٹیشوز بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں