نوازشریف کا وطن واپسی پر اسلام آباد کے بجائے لاہور پہنچنے کا امکان

دبئی سے 21اکتوبر کو اسلام آباد آنے والی فلائٹ میں بھی تاخیر ہوسکتی ہے


ویب ڈیسک October 19, 2023
دبئی سے 21اکتوبر کو اسلام آباد آنے والی فلائٹ میں بھی تاخیر ہوسکتی ہے

سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ سے 24 اکتوبر تک ضمانت ملنے کے بعد قائد ن لیگ نوازشریف کا اسلام آباد کے بجائے براہ راست لاہور جانے کا امکان ہے۔

نوازشریف کے ڈائریکٹ لاہور جانے کے باعث دبئی سے 21اکتوبر کو اسلام آباد آنے والی فلائٹ میں بھی تاخیر کاامکان ہے۔ پرواز 21 اکتوبر کو صبح 8بجے کے بجائے دبئی سے اب کچھ تاخیر سے روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل، حفاظتی ضمانت بھی منظور

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں