بنگلادیش کو شکست ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل چوتھی فتح

بھارت نے 257 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں تین وکٹوں پر بنالیا


ویب ڈیسک October 19, 2023
فوٹو: گیٹی امیجز

آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت نے بنگلادیش کو ہراکر مسلسل چوتھا میچ جیت لیا۔

پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں بنگلا دیش کا 257 رنز کا ہدف بھارت نے 42 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔ ویرات کوہلی 103 رنز اور کے ایل راہول 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلا دیش کیخلاف میچ میں کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 8 پوائنٹس اور 1.659 رن ریٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر برقرار ہے۔ نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس اور 1.923 رن ریٹ کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے ہرادیا

جنوبی افریقا 4 پوائنٹس اور 1.385 رن ریٹ کے ساتھ تیسرے اور پاکستان 4 پوائنٹس 0.137- رن ریٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

انگلینڈ، آسٹریلیا، بنگلا دیش، نیدرلینڈز اور افغانستان دو، دو پوائنٹس کے ساتھ رن ریٹ کے فرق سے بالترتیب پانچویں، چھٹی، ساتویں، آٹھویں اور نویں پوزیشن پر ہیں۔

سری لنکا اپنے تینوں میچز میں شکست کے باعث ابتک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکا اور سب سے آخری پوزیشن پر ہے۔

بھارت کی اننگز:

بنگلا دیش کے 257 رنز کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 13 ویں اوور میں 88 کے مجموعی اسکور پر گری۔ روہت شرما 48 رنز بناکر حسن محمود کی گیند پر توحید ہردوئے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بیسویں اوور میں 132 کے مجموعی اسکور پر شبمن گل 53 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 30 ویں اوور میں 178 کے مجموعی اسکور پر شیریاس ائیربھی 19 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔ دونوں مہدی حسن میراز کی گیند پر محمود اللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ویرات کوہلی 103 رنز اور کے ایل راہول 34 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ بنگلا دیش کی طرف سے مہدی حسن میراز نے 2 اور حسن محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی اننگز:

بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے تھے۔ اوپنرز تنزید حسن اور لٹن داس نے 93 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا تاہم تنزید 51 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان نجم الحسن 17 گیندوں پر محض 8، مہدی حسن 3، توحید ہردوئے 16، مشفق الرحیم 36 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ لٹن داس سب سے زیادہ 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بعد ازاں مشفیق الرحیم 201 رنز پر 38 رنز کی اننگز کھیل پر پویلین روانہ ہوئے، پھر نسیم احمد 14 اور محمود اللہ 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 2 جبکہ محمد سراج، جسپریت بمراہ، شاردل ٹھاکر اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے دوران ہاردک پانڈیا بالنگ کرواتے ہوئے انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔

ٹاس:

قبل ازیں بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شنتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ شکیب الحسن کو آرام کروایا گیا ہے انکی جگہ نسوم احمد پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔

اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

بھارت کا اسکواڈ:

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

بنگلادیش کا اسکواڈ:

کپتان نجم الحسن شنتو، لٹن داس، تنزید حسن، مہدی حسن میراز، مشفق الرحیم، توحید ہردوئے، محمود اللہ، نسیم احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |