پی آئی اے بحران نجی ائرلائنز نے موقع سے فائدہ اٹھا کر کرایے بڑھا دیے

نجی ائرلائنز کی جانب سے اندرون ملک پروازوں پر مسافروں سے 30 فیصد تک اضافی کرایہ وصول کیا جا رہا ہے، ٹریول ایجنٹس


ویب ڈیسک October 19, 2023
اضافی رش کی و جہ سے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں فرق پڑا ہے، نجی ائرلائنز (فوٹو: فائل)

پی آئی اے کے مالی اور ایندھن بحران سے فائدہ اٹھا کر نجی ا ئرلائنز نے اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

ٹرئول ایجنٹس کے مطابق پی آئی اے کے مالی بحران کا فائدہ نجی ائرلائنز اٹھانے لگی ہیں، جنہوں نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا ہے۔ اندرون ملک پروازوں پر مسافروں سے 30 فیصد تک اضافی کرایہ وصول کیا جارہا ہے ۔

پی آئی اے بحران کے دوران نجی ائرلائنز نے مسافروں سے کراچی کا دو طرفہ کرایہ 77 ہزار تک وصول کیا ہے جب کہ کراچی سے لاہور کا موجودہ کرایہ 35ہزار سے49ہزارتک وصول کیا جارہا ہے ۔ بیرون ملک مسافروں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے نجی ائرلائنز کرایوں میں اضافہ نہیں کرسکیں کیوں کہ بین الاقوامی روٹس پر غیر ملکی ائرلائنز نے بھی اپنے کرایے کم کیے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پی آئی اے کا ڈومیسٹک پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر تھا۔ ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ قومی ائرلائنز کی پروازیں متاثر ہونے کی وجہ سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے رش میں اضافہ ہو گیا تھا۔ دوسری جانب نجی ائرلائنز کا کہنا ہے کہ اضافی رش کی وجہ سے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں فرق پڑا ہے۔

مسافروں نے حکومت سے قومی ائرلائن کی پروازیں مکمل طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں