چئیرمین پی آئی اے راؤ قمرسلیمان نے استعفی دے دیا

راؤ قمر سلیمان پی آئی اے کے مینجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیتے رہے۔

راؤ قمر سلیمان پی آئی اے کے مینجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیتے رہے۔ فوٹو فائل

چئیرمین پی آئی اے راؤقمرسلیمان نے عہدے سےاستعفی دے دیا، استعفے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔


ترجمان پی آئی اے کے مطابق وزارت دفاع نے ڈ پٹی ایم ڈی کیپٹن جنید یونس کو قائم مقام ایم ڈی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ذرائع کےمطابق راؤ قمر سلیمان پر استعفیٰ دینے کےلئے اہل خانہ کا دباؤ تھا جس کی وجہ سے چند روز قبل ان کی انجیو گرافی کرائی گئی تھی، قمر سلیمان علاج کےلئےجلد لند ن روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین راؤ قمر سلیمان نے مئی 2012 میں عہدے کا حلف اٹھایا تھا، اس سے قبل وہ پی آئی اے کے مینجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیتے رہے۔

Recommended Stories

Load Next Story