اروشی روٹیلا کا آئی فون چوری کرنیوالے کا پتا چل گیا
پاک بھارت میچ کے دوران اروشی روٹیلا کا مہنگا ترین فون اسٹیڈیم میں گُم ہو گیا تھا
بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کو اُن کے 24 قیراط سونے کا آئی فون چوری کرنے والے شخص کا پتا چل گیا، چور نے اداکارہ سے اہم مطالبہ کردیا۔
15 اکتوبر کو آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران اروشی روٹیلا کا مہنگا ترین فون اسٹیڈیم میں گُم ہو گیا تھا۔
اروشی نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے درخواست کی تھی کہ میرا 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا! اگر کسی کو یہ فون نظر آجائے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کرے۔
اب چار دن گزرنے کے بعد اروشی روٹیلا کو ای میل موصول ہوئی ہے، ای میل کرنے والے شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کا مہنگا ترین آئی فون اُس کے پاس ہے۔
مزید پڑھیں: 'میرا آئی فون ڈھونڈنے والے کو انعام دوں گی': اروشی روٹیلا
بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی روٹیلا کو 16 اکتوبر کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں لکھا تھا کہ 'آپ کا آئی فون میرے پاس ہے، اگر آپ اپنا آئی فون واپس لینا چاہتی ہیں تو آپ کو میرے بھائی کو کینسر سے بچانے میں میری مدد کرنی ہوگی'۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اروشی روٹیلا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ای میل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا۔
اس سے قبل اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے گمشدہ آئی فون کی لوکیشن کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'میرا آئی فون آخری احمد آباد کے ایک شاپنگ مال میں موجود تھا'۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ اروشی روٹیلا 24 قیراط گولڈ والے آئی فون سے محروم ہوگئیں
بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا تھا کہ 'جو میرا آئی فون ڈھونڈنے میں مدد کرے گا تو میں بدلے میں اُسے انعام دوں گی'۔
واضح رہے کہ ماضی میں اداکارہ نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بیٹنگ اور پریکٹس کرتے ہوئے کئی انسٹا اسٹوریز شیئر کی تھیں جس کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی تھی۔