عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کی پھر لڑائی

شیر افضل کے خلاف درخواست دینے شہری تھانہ سیکرٹریٹ چلا گیا۔


ویب ڈیسک October 19, 2023
شیر افضل کے خلاف درخواست دینے شہری تھانہ سیکرٹریٹ چلا گیا۔

چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی ایک بار پھر لڑائی ہوگئی اور اس بار وہ ایک شہری سے الجھ پڑے۔

شیر افضل کی سپریم کورٹ گیٹ کے باہر شہری سے ہاتھا پائی ہوئی۔ شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے الزام لگایا کہ میں اس شخص کو نہیں جانتا تھا، لیکن اس نے مجھے بلاوجہ گالی دی۔



شیر افضل مروت نے میڈیا سے مزید بات کرنے سے انکار کردیا اور ہائیکورٹ روانہ ہوگئے۔ دوسری جانب شیر افضل کے خلاف درخواست دینے شہری تھانہ سیکرٹریٹ چلا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹی وی شو میں جھگڑا؛ شیر افضل مروت کی عبوری ضمانت منظور




یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اور ن لیگ کے رہنما و سینیٹر افنان اللہ کے درمیان لائیو ٹی وی شو کے دوران ہاتھا پائی ہوئی تھی اور دونوں نے لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا تھا۔ سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں