غزہ پر بمباری رکوانے کیلیے امریکا میں مظاہرہ کرنیوالے سیکڑوں یہودی گرفتار
غیر ملکی ایجنسی کے مطابق جنگ مخالف گروپ جیوش وائس فار پیس کی جانب سے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں مظاہرین نے ''NOT IN OUR NAME'' یعنی (ہمارے نام پر نہیں) کے الفاظ سے مزین شرٹس پہن رکھی تھیں۔
امریکی کانگریس کی عمارت میں مظاہرین نے ایک بڑا بینر بھی اٹھا رکھا تھا جس میں لکھا تھا کہ ''جنگ بند کرو، کیونکہ اسرائیلی بمباری سے غزہ کی پٹی میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے''۔
Today, 500 Jews were arrested and 10k took to the streets to support and to demand a ceasefire and an end to Palestinian genocide.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ''ایکس'' پر جیوش وائس فار پیس نے بتایا کہ تقریبا 10ہزار افراد نے امریکی دارالحکومت کی سڑکوں پر مارچ بھی کیا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ کے باعث اسرائیل نے غزہ کی پٹی کا مکمل محاصرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے لیے پانی، خوراک، بجلی اور طبی امداد کی فراہمی مکمل طور پر بند کر رکھی ہے۔
اسرائیلی کی وحشی بمباری کے نتیجے میں اب تک غزہ میں خواتین و بچوں سمیت ساڑھے تین ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ حماس کے اسرائیلی شہروں میں حملے کے باعث اب تک ڈیڑھ ہزار افراد جاں بحق ہوئے جس میں سیکڑوں اسرائیلی فورسز شامل ہیں۔