ٹائیگر شیروف کریتی سینان اور امیتابھ بچن کی نئ فلم ’گناپاتھ‘ کا پرومو جاری

’گناپاتھ : اے ہیرو از بورن‘ 20 اکتوبر کو پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کناڈا میں ریلیز کی جائے گی


ویب ڈیسک October 19, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ ایکشن اسٹار ٹائیگر شیروف، اداکارہ کریتی سینان اور لیجنڈری امیتابھ بچن کی نئی فلم 'گناپاتھ : اے ہیرو از بورن' کا پرومو جاری کردیا گیا۔

نئی ایکشن فلم میں نہ صرف بالی وڈ کی اسٹار کاسٹ شامل ہے بلکہ اس میں ہالی وڈ کے معروف اسٹنٹ ڈائریکٹر ٹم مین بھی اپنی معاونت فراہم کررہے ہیں۔

ٹم مین اس سے قبل ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلموں لگیسی آف لائیز، ٹرپل تھریٹ اور ایکسیڈنٹ مین میں شاندار ایکشن مناظر تخلیق کرچکے ہیں۔



فلم کے نئے پرومو میں ٹائیگر شیروف کے حیرت میں ڈالنے والے ایکشن مناظر اور کریتی سینان کا نیا ایکشن روپ شائقین کو بہت پسند آیا ہے۔

'گناپاتھ : اے ہیرو از بورن' رواں برس 20 اکتوبر کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کناڈا میں ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں