کراچی کیلئےایک ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی دوسری بار مہنگی کرنے کی درخواست

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے 3.02 روپے فی یونٹ مزید اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی

—فائل فوٹو

کراچی کیلئےایک ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی دوسری بار مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔

نیپرا نے کےالیکٹرک صارفین کیلئے 3.02 روپے فی یونٹ مزید اضافے کی درخواست پر سماعت کی۔ کےالیکٹرک نےاضافہ اپریل تا جون2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔


نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک اس پر اپنا مؤقف اتھارٹی کو دے گی تو مزید ورکنگ ہوگی۔ دوسری جانب دوران سماعت کراچی کے شہر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر برس پڑے۔

کراچی صارفین کے مطابق آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے کاروبار ٹھپ ہوگئے۔ نیپرا اتھارٹی نے صارفین کا مؤقف سننے کے بعد سماعت مکمل کرلی۔ نیپرا حکام کے مطابق اعدادوشمار کا جائزہ لے کر قیمتوں کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
Load Next Story