کراچی میں 5 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد تشدد کرکے قتل کردیا گیا

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، مقتول بچے کی تاحال شناخت ممکن نہیں ہوسکی، پولیس

—فائل فوٹو

کراچی میں 5 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کوسکھن تھانے کے علاقے پورٹ قاسم انڈسٹریل ایریا سے چادرمیں لپٹی ہوئی 5 سالہ بچے کی لاش ملی تھی جسے پولیس نے تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔


بدھ کی شب مقتول بچے کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اورپوسٹ مارٹم رپورٹ میں کمسن بچے کی وجہِ موت بدفعلی کرنے کے بعد تشدد کرکے قتل کرنے کی بتائی گئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، مقتول بچے کی تاحال شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق مقتول بچے کو بدفعلی کرنے کے بعد قتل کسی اورمقام پر کیا گیا اورلاش سکھن تھانے کی حدود میں پھینکی گئی، سکھن پولیس نے عدم شناخت پرمقتول بچے کی لاش تین روزکے لیے امانتاً ایدھی سردخانے میں رکھوانےکے بعد واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Load Next Story