شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کے ساتھ فلم کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں

سجوئے گھوش کی نئی فلم کی شوٹنگ انڈیا اور بیرون ملک میں کی جائے گی اور اس کی مدت چھ ماہ رکھی گئی ہے

فوٹو : فائل

انڈین باکس آفس پر 'پٹھان' اور 'جوان' کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی نئی فلم 'ڈنکی' کی ریلیز کے منتظر ہیں جسے لیجنڈری راج کمار ہیرانی بنارہے ہیں اور ان کا نام ہی فلم کے بلاک بسٹر ہونے کی نشانی ہے۔

'ڈنکی' کے بعد کنگ خان کی نئی فلم کے حوالے سے مختلف خبریں گردش میں ہیں اور اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار کی اگلی فلم کو سجوئے گھوش ڈائریکشن دیں گے جبکہ اس میں سوہانا خان بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔


ذرائع کے مطابق فلم ایک میگا تھرلر ہوگی اور اس کی شوٹنگ نومبر 2024 سے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ اگلے برس مارچ میں شاہ رخ خان سجوئے گھوش کے ایک فلمی پروجیکٹ سے فارغ ہوجائیں گے جس کا نام ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔

سجوئے گھوش کی نئی فلم کی شوٹنگ انڈیا اور بیرون ملک میں کی جائے گی اور اس کی مدت چھ ماہ رکھی گئی ہے۔

فلم شاہ رخ خان کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کا پروجیکٹ ہے اور اس کے ذریعے سوہانا خان کو بڑے پردے پر لانچ کیا جائے گا۔
Load Next Story