الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
کاغذات نامزدگی 2 سے 4 نومبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، پولنگ 30 نومبر کو ہوگی
الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔
شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 30 نومبر کو ہوگی، جس کے لیے کاغذات نامزدگی 2 سے 4 نومبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔
7 سے 9 نومبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل 11 نومبر تک دائر کی جا سکے گی۔
ٹریبونل 14 نومبر تک اپیلیں نمٹائیں گے، کاغذات نامزدگی 16 نومبر تک واپس لیے جاسکیں گے اور انتخابی نشان 17 نومبر کو الاٹ ہوں گے۔