فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت کو اجاگر کرنے والی پانچ بہترین فلمیں

فلم میں اسرائیل کے 2014 میں غزہ پر حملے کو دکھایا گیا ہے جس میں ایک آٹھ سالہ بچے کی زبانی کہانی بیان ہوتی ہے


ویب ڈیسک October 19, 2023
فوٹو : فائل

غزہ میں اسرائیلی جارحیت نے تباہی مچائی ہوئی اور مسلسل بمباری سے ہزاروں فلسطین شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔

فلسطین میں جاری انسانی المیے پر نہ صرف خبروں اور مضامین میں ذکر چلتا رہتا ہے بلکہ اس پر مختلف فلمیں بھی بنائی گئیں ہیں اور آج ہم آپ کو پانچ ایسی فلمیں بتارہے ہیں جس میں فلسطینیوں کے المناک انسانی المیے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

(۱) غزہ : سروائیونگ شجایع

1111

اس فلم میں اسرائیل کے 2014 میں غزہ پر حملے کو دکھایا گیا ہے جس میں ایک آٹھ سالہ بچے کی زبانی کہانی بیان ہوتی ہے جس کے گھر کے چھ افراد اسرائیلی حملے میں شہید ہوجاتے ہیں۔

(۲) فرح : اسکیئرڈ بائے غزہ وار

2222

یہ ایک تین سالہ فلسطینی بچی فرح کی کہانی ہے جس کے گھر پر اسرائیلی فوج حملہ کرتی ہے، گھر کے افراد مارے جاتے ہیں اور بچی کے چہرے پر جلنے کے گہرے زخم آتے ہیں۔

(۳) اسکائیز اباؤ ہیبرون

33333

یہ فلم تین فلسطینی لڑکوں کی کہانی ہے جو مقبوضہ مغربی پٹی میں مقیم ہیں اور جنہیں روز دہشت، ڈر اور وحشت سے گزرنا پڑتا ہے اور یہودی آباد کاروں کی وجہ سے انہیں ہر دم گرفتاری کا خدشہ رہتا ہے۔

(۴) ڈیفائنگ مائے ڈس ایبیلیٹی

44444

اس فلم میں سات فلسطینی اپنی کہانی بیان کرتے ہیں جو اسرائیلی فوج کے حملوں کی وجہ سے مختلف جسمانی معذوریوں کا شکار ہوچکے ہیں لیکن آزادی کیلئے ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔

(۵) بٹوین فائر اینڈ سیز

555555

یہ فلم ہمیں فلسطین کے مسئلے پر ایک نیا پہلو دکھاتی ہے، ایک فلسطینی شاعر اور ایکٹیوسٹ فیس بک پوسٹ کے ذریعے لوگوں کو غزہ میں پرامن مارچ کیلئے دعوت دیتا ہے اور پھر اسے کیا نتائج ملتے ہیں انہیں فلمایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں