اسرائیلی پولیس چیف کی جنگ مخالف مظاہرین کو بسوں میں ڈال کرغزہ بھیجنے کی دھمکی

کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا … احتجاج کے لیے کوئی اجازت نہیں ہوگی، کوبی شبتائی

—فوٹو: رائٹرز

اسرائیل کے پولیس چیف کوبی شبتائی نے تل ابیب میں جنگ مخالف مظاہرین کو فلسطینی انکلیو میں بھیجنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ '"جو کوئی بھی غزہ کے ساتھ ہمدردی کرنا چاہتا ہے اس کا خیرمقدم ہے، میں اسے ابھی وہاں جانے والی بسوں میں ڈال دوں گا۔"

مختصر ویڈیو میں کوبی شبتائی نے کہا کہ اسرائیل میں غزہ کی حمایت میں مظاہروں کو "ہرگز برداشت" کیا جائے گا، "کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ... احتجاج کے لیے کوئی اجازت نہیں ہوگی"۔


انہوں نے کہا کہ اسرائیل ''حالت جنگ میں ہے ... ہم ایسی صورتحال میں نہیں ہیں جہاں ہم ہر طرح کے لوگوں کو آنے دیں گے اور ہمیں آزمائیں گے''۔

علاوہ ازیں اسرائیلی پولیس کے ترجمان ایلی لیوی نے مقامی ریڈیو کو بتایا کہ 7 اکتوبر کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل میں 63 افراد کو "دہشت گردی" کی حمایت یا اکسانے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

 
Load Next Story