آسٹریلیا کیخلاف میچ میں شاداب خان کو آرام دینے کا امکان

دونوں ٹیمیں جمعہ کو بنگلورو میں سہ پہر 1:30 پر مدمقابل آئیں گی


ویب ڈیسک October 19, 2023
فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے خلاف میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف جمعہ کو بنگلورو میں شیڈول میچ کیلئے شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنر اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

شاداب خان مسلسل خراب فارم میں ہیں اور انہوں نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے اب تک ہونے والے تین میچز میں صرف دو وکٹیں لی ہیں جبکہ صرف 34 رنز بنائے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کتنی مرتبہ آسٹریلیا کو ہرانے میں کامیاب ہوا؟

شاداب خان نے نیدرلینڈز کیخلاف میچ میں 32 اور بھارت کیخلاف میچ میں 2 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا کیخلاف میچ میں انکی بیٹنگ آنے سے پہلے پاکستان میچ جیت گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلوی چیلنج کیلئے تیار ہے، گرانٹ بریڈ برن

فخر زمان کی انجری کی وجہ سے عبداللہ شفیق اور امام الحق کی اوپننگ جوڑی برقرار رہے گی جبکہ آغا سلمان بھی اب تک بخار سے نبرد آزما ہیں اس لیے اُن پر بھی غور کرنے کا امکان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل فخر زمان انجرڈ

پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ جمعہ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گا، یہ اس گراؤنڈ میں اس ورلڈ کپ کا پہلا میچ ہوگا۔

قومی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک 3 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں اُسے 2 میں کامیابی ملی ہے جبکہ ایک میچ میں روایتی حریف کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

پاکستان کی متوقع پلیئنگ الیون:

عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، محمد نواز، اسامہ میر، حارث رؤف، حسن علی، شاہین آفریدی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |