ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر6 کروڑ 30 لاکھ بڑھ گئے

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 11 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کم ہوکر 12 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک

فوٹو: فائل

گذشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں کمی اور سرکاری ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 13 اکتوبر کو ختم ہونےو الے ہفتے کے دوران 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے اضافے سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئی۔


مرکزی بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 18 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 19 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت ایک ہفتہ کے دوران 11 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کم ہونے سے مجموعی ذخائر 12 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
Load Next Story