پاکستان چین پر اندھا اعتماد کرتا ہے نگراں وزیراعظم

اسٹریٹجک شراکت داری کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم کی بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات میں گفتگو

فوٹو انوار الحق کاکڑ ٹویٹر

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان چین پر اندھا اعتماد کرتا ہے اور وہ چین کے ساتھ شراکت داری کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں کیا۔ تیسرے بلیٹ اینڈ روڈ فارم کی سائیڈ لائن پر گریٹ ہال آف پیپل میں 140 ممالک کے سربراہان و وزرائے اعظم کی ملاقات ہوئی۔

عبوری وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان ثابت قدمی سے چین کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور دو طرفہ شراکت داری کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گا۔

میٹنگ میں اپنے ابتدائی کلمات کے دوران وزیر اعظم کاکڑ نے چین کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے عزم کا اظہار صرف الفاظ سے نہیں بلکہ عمل سے کیا جائے گا۔
Load Next Story