کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے 389 پوائنٹس کا اضافہ
سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی، مارکیٹ اتار چڑھائو کا شکار رہی، مجموعی سرگرمیاں سست رہیں
اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران کاروباری سرگرمیاں مستقل دبائوکے باوجودانڈیکس میں 389 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتے کے آغازپرہی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مارکیٹ اتار چڑھائو کا شکار ہو گئی تھی اور ابتدائی ایام میں اسٹاک ایکس چینج کی مجموعی سرگرمیاں ماندرہیں، صرف چند ایک کمپنیوں میں زیادہ کام ہوا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی سیاسی بے چینی اورمانیٹری پالیسی میں تبدیلی نہ ہونے کی اطلاعات بھی منفی رہیں۔ معاشی بہتری کے تمام امکانات پرانڈیکس میں پہلے ہی اضافہ ہوچکا ہے۔
نئی اطلاع نہ ہونے کی وجہ سے فروخت کا دبائو زیادہ دیکھاگیا تاہم ہفتے کے آخری سیشنز میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی خریداری کی وجہ سے کچھ بہتری آئی اور کے ایس ای 100انڈیکس ہفتہ وار بنیاد پر 389 پوائنٹس اضافے سے 28883 پوائنٹس پربند ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کا یومیہ اوسط حجم 5.5فیصدکمی سے 13 کروڑ 29 لاکھ حصص رہا لیکن مارکیٹ کامجموعی سرمایہ اعشاریہ 7 فیصداضافے سے 6912ارب روپے تک پہنچ گیا۔ فلپائن کے علاوہ خطے کی تمام مارکیٹوں میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔