’اسرائیل کا نام لے کر مذمت کیوں نہیں کی‘ ملالہ یوسفزئی پر صارفین کی تنقید
ملالہ نے اسرائیل کے غزہ میں اسپتال پر دہشت گردانہ حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے
پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو اسرائیل کا نام لے کر تنقید نہ کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے اسرائیل کی طرف سے غزہ میں اسپتال پر دہشت گردانہ حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا اور فلسطینیوں کی امداد کیلئے تین لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان بھی کیا۔
متعدد صارفین کی طرف سے ملالہ کی امداد پر تحسین کی جارہی ہے لیکن اکثر صارفین نے ملالہ یوسفزئی کو اسرائیل کا نام لے کر مذمت نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک صارف نے ملالہ سے پوچھا کہ وہ کھل کر اسرائیل کی مذمت کیوں نہیں کررہی جبکہ ایک دوسرے صارف نے ملالہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں کھل کر نسل کش اسرائیل کی مذمت کرنی چاہئے۔
سوشل میڈیا پر ایک اور صارف نے لکھا کہ ملالہ روس یوکرین جنگ پر روس کی مذمت کرسکتی ہے لیکن وہ اسرائیل کی مذمت کیلئے ایک لفظ بھی منھ سے نہہں نکال رہی، یہ دوغلا پن ہے۔