کوہلی کی سنچری کیلئے امپائر نے قوانین کی دھجیاں اڑادیں
سوشل میڈیا صارفین کی غیر منصفانہ فیصلے پر تنقید
بنگلا دیش کیخلاف ویرات کوہلی کی سنچری مکمل کرانے کیلئے امپائر نے رولز کی دھجیاں اڑادیں۔
پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں امپائر رچرڈ کیٹلبرو نے کوہلی کی سنچری مکمل کرانے کیلئے واضح وائیڈ بال نہیں دی۔
بیالیس ویں اوور میں جب کوہلی 97 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے اور انہیں اپنی سنچری مکمل کرنے کیلئے تین رنز چاہئے تھے لیکن بھارت فتح سے صرف دو رنز دور تھا۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف میچ میں شاداب خان کو آرام دینے کا امکان
ایسے میں بنگلہ دیشی بولر نسیم احمد نے 42 ویں اوور کی پہلی گیند وائیڈ کرادی لیکن امپائر نے مبینہ طور پر کوہلی کو فائدہ پہنچانے کیلئے اسے وائیڈ بال قرار نہیں دیا کیونکہ اس صورت میں اسکور لیول ہوجاتا اور کوہلی کی سنچری خطرے میں پڑسکتی تھی۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش کو شکست، ورلڈ کپ میں بھارت کی مسلسل چوتھی فتح
دوسری گیند ڈاٹ ہونے کے بعد کوہلی نے تیسری گیند پر چھکا لگاکر نہ صرف اپنی سنچری مکمل کی بلکہ ٹیم کیلئے وننگ شاٹ بھی لگادیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے امپائر پر ویرات کوہلی کی سنچری مکمل کرانے کیلئے قوانین سے روگردانی کا الزام لگایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف میچ؛ تیز رفتار گاڑی چلانے پر روہت کے 3 چالان ہوگئے
واضح رہے کہ اس میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ کپ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی ہے۔ میچ میں ویرات کوہلی اپنے ون ڈے کیریئر کی 48 ویں سنچری اسکور کرکے بھارت کی طرف سے ٹاپ اسکورر رہے اور مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔
ویرات کوہلی ون ڈے میں سب سے زیادہ 49 سنچریاں بنانے کا سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کرنے سے صرف ایک سنچری دور ہیں۔ روہت شرما 31 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔