نواز شریف دبئی پہنچ گئے اسحاق ڈار کے بیٹے کے گھر پر قیام

نواز شریف ہفتے کے روز دبئی سے پاکستان کیلیے روانہ ہوں گے


ویب ڈیسک October 20, 2023
فوٹو ایکسپریس

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف دبئی پہنچ گئے جہاں سے وہ ہفتے کے روز پاکستان کیلیے روانہ ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد حسین نواز، حسنین ڈار اور راشد نصر اللہ کے ہمراہ دبئی میں اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار کی رہائش گاہ پہنچے جہاں اُن کا اہل خانہ نے بھرپور استقبال کیا۔

نواز شریف پاکستان واپسی کیلیے ہفتے کے روز دبئی سے نجی طیارے کے ذریعے پاکستان کیلیے روانہ ہوں گے۔ اُن کے ساتھ صحافی اور پارٹی قائدین بھی موجود ہوں گے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل، حفاظتی ضمانت بھی منظور

اس سے قبل نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا اور پھر اہم سعودی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔

واضح رہے کہ چار سال سے لندن میں خود ساختہ جلاوطنی گزارنے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد اکیس اکتوبر 2023 کو پاکستان واپس آرہے ہیں۔ نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتاری سے بچانے کے لیے عدالتوں سے اُن کی ضمانت بھی کروائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں